عمران خان کا دوٹوک اعلان

’’ کس کی جرات ہے جو مجھے آکر کہے کہ استعفیٰ دو۔۔‘‘ کیا آئی ایس آئی چیف یا عسکری قیادت وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ سکتی ہے؟ عمران خان کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کس کی جرات ہے مجھ سے آکر کہے استعفی دو، نوازشریف کہہ رہا ہے کہ مجھے دھرنوں کے دوران اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالاسلام نے کہا کہ استعفیٰ دو، آپ ملک کے وزیراعظم ہو، اسکی جرات ہے کہ آپکو کہے کہ استعفیٰ دو۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہہ رہا ہے کہ مجھے دھرنوں کے دوران اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالاسلام نے کہا کہ استعفیٰ دو، آپ ملک کے وزیراعظم ہو، اسکی جرات ہے کہ آپکو کہے کہ استعفیٰ دو۔ندیم ملک نے کہا کہ اگر آپ کو بھی ایسی ہی کال آئے کہ عمران خان وزارت اعظمیٰ سے استعفیٰ دو تو آپ کیا کریں گے؟جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں فورا اسکا استعفیٰ ڈیمانڈ کروں گا، میں ملک کا وزیراعظم ہوں، کس کی جرات ہے کہ مجھ سے آکر کہے کہ استعفیٰ دو، میں منتخب وزیراعظم ہوں۔ندیم ملک نے سوال کیا کہ آپ نوازشریف کو پاکستان بلارہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جھوٹ بول کربا ہر گیا اور ملک کے خلاف سازش کررہا ہے، ہم اسکو فوری طور پر پاکستان لارہے ہیں۔ندیم ملک نے سماء ٹی وی کو وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ 30 سال کے کیرئیر میں کسی وزیراعظم کو ایسے سوالات کے جوابات دیتے نہیں دیکھا، میں نے جو بھی سوال پوچھنا چاہا پوچھا، انہوں نے مجھے کسی سوال سے منع نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *