پاکستان میں پھنسے سعودی ویزہ ہولڈرز کے لیے اچھی خبر آ گئی

پاکستان میں پھنسے سعودی ویزہ ہولڈرز کے لیے اچھی خبر آ گئی

پی آئی اے نے پاکستانیوں کو جلد از جلد سعودیہ پہنچانے کے لیے مزید 118 پروازوں کی اجازت مانگ لی

ریاض( اکتوبر2020ء) سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے پاکستان میں لاکھوں سعودی ویزہ ہولڈرز پھنس ر ہ گئے تھے۔ اگرچہ اب تک 28 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی واپس جا چکے ہیں تاہم مزید ہزاروں ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر سعودی عرب واپس پہنچنا ہے ورنہ ان کی ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی صورت حال کے پیش نظر پی آئی اے نے سعودی حکام سے اکتوبر میں 118 پروازیں چلانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔اُردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگر پی آئی اے کو سعودی حکام کی جانب سے اجازت دے دی جاتی ہے تو رواں ماہ 40 ہزار مسافروں کو ٹکٹس دستیاب ہوں گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے جزوی طور پر سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی سعودی عرب کے لیے پروازوں کا پہلا مرحلہ بدھ کو مکمل ہوچکا ہے جس میں جدہ، ریاض، مدینہ اور دمام کے لیے 93 پروازیں چلائی گئیں اور 28 ہزار سے زائد مسافروں کو ٹکٹس فروخت کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے اضافی پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے کیونکہ ستمبر میں چلائی گئی پروازیں بمشکل 50 فیصد مسافروں کی ضرورت کو ہی پورا کر سکی ہیں۔اگر پروازوں پر معمول کا رش ہوگا تو کرائے میں بھی کمی ا?ئی گی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘ خیال رہے کہ زیادہ تر مسافروں کی 30 ستمبر کو اقامہ کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے رش بڑھ چکا تھا اور مسافروں کی جانب سے ٹکٹس بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کی بھی شکایات سامنے آئی تھیں۔پاکستان میں دفتر خارجہ نے سعودی حکومت سے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کے اقامے کی معیاد میں توسیع کی بھی درخواست کی تھی تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *