کیا آپ بھی روزمرہ کی یہ غذائیں استعمال کرتے ہیں تو رک جائیں، مزید جانیں

گلوب نیوز! کھانا ہمارے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہم ہے جس سے نہ صرف ہمیں توانائی ملتی ہے بلکہ دیگر کام کرنے کے لئے ہمت بھی ملتی ہے لیکن اگر آپ غور کریں تو کھانا بےترتیب ہو کر کھانے سے ہمارہ معدہ خراب ہو جاتا ہے یا پھر صحت کے کئی اور مسائل ہوجاتے ہیں۔ جانیں 5 ایسے کھانوں کے بارے میں جو بہت خطرناک ہیں یعنی اندر ہی اندر جسم میں بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں مگر ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔

سافٹ ڈرنک: سافٹ ڈرنک ہم اکثر پیٹ کی طبیعت کو بحال رکھنے کے لئے پیتے ہیں یا پھر شوقیہ بھی استعمال کرلیتے ہیں لیکن اس کا استعمال جسم میں ایسے نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹ کو بڑھا دیتا ہے جوکہ جگر کو خراب کرنے اور ہارمونل بے ترتیب کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ کیک: کیک ایسے اجزاء سے مل کر تیار ہوتے ہیں جن کو ہضم کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے اور روزانہ کیک کھانا آپ کے معدے میں ایسے انزائمز کو متحرک کرتا ہے جو غذا کی نالی کے انفیکشن جیسے مرض پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ آئلی کھانے: آئلی کھانے ویسے بھی ڈاکٹروں کے مطابق مضرِ صحت بنتے ہیں جس کی وجہ یہ ہےاس میں غیرحل شدہ فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے اس سے امراضِ قلب بھی ہوسکتے ہیں۔ نمک کا اضافی استعمال: نمک زیادہ کھانے سے بلڈ پریشر تیزی سے گھٹنے اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ اعصابی ریشے میں بے ترتیبی بھی پیدا کردیتا ہے۔ پھلوں کے جوس کا اضافی استعمال: پھلوں کا جوس ہماری صحت کے لئے بے شک بہت مفید ہے لیکن ان کو استعمال کرنے کے وقت اور طریقے مختلف ہیں اگر آپ دن میں ایک گلاس پھل کا رس پی چکے ہیں تو دوسری مرتبہ ایک ہی دن میں کسی بھی پھل کا رس استعمال نہ کریں اس سے ذیابطیس کے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں اور خون میں زیادہ شوگر بننے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *