بدہضمی کےعلاج کیلئےسردیوں کے3 پھل

گلوب نیوز!قبض گیس، سینے کی جلن، نظام ہاضمہ سے جڑے عام صحت کے وہ مسائل ہیں جن کا سامنا دنیا بھر کے لوگوں کو رہتا ہے۔انسانی صحت کا دارومدار معدے کی مضبوطی پر ہوتا ہے اور اگر اس میں کوئی خرابی ہو جائے تو پھر ہم طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

معدے کےامراض مثلاًقبض، گیس، سینے کی جلن وغیرہ کی بنیادی وجہ ہمارا کھانا ہوتا ہے۔اگر کھانے میں غذائیت موجود ہو تو پھر نظام انہضام میں خرابی پیدا نہیں ہوتی۔

قبض پیٹ کی ایسی بیماری ہے جس میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور پیٹ سخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ غذا میں ناکافی فائبر، ناکافی ورزش، ناکافی پانی ، مرغ مسلّم غذائیں ہیں۔موسم سرما کے مخصوص پھلوں کو کھانے سے پیٹ صاف اور نرم رہتا ہے۔سردیوں کے تین پھلوں امرود ، کینو اور انگور شامل ہیں۔

انگور:

انگور موسم سرما کا ایک سرسبز پھل ہے جو زیادہ تر لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم، فائبر، وٹامن اے، سی، ای اور کے، کیلشیم، کاپر، میگنیشیم، زنک اور آئرن جیسے غذایت ہوتے ہیں-

انگور کھانے سے قبض کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس کا رس نہ صرف معدے کی رطوبت کو مزید ہاضمبناتاہے بلکہ عمل انہضام کے بعد خون میں شامل ہو کر خون کو صحت مند بناتا ہے۔ انگور کا معتدل استعمال جسم میں فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مفید ہے۔

کینو:

کینو کا شمار بھی موسم سرما کے ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے، جس کا جوس ہو یا پھانکیں، حتیٰ کہ چھلکا بھی صحت کے لیے بہت مفید و موثر ثابت ہوتا ہے۔ دل اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔

کینو کھانے سے معدے میں تیزابیت، قبض اور نظام ہضم کی شکایات بھی دور ہوجاتی ہیں۔کینو چار اشیا کا مرکب ہے: چھلکا، گودا، جوس، بیج۔ اور ان چاروں میں ہر ایک کے فوائد علیحدہ، بلکہ اس میں بے کار کوئی چیز نہیں۔

اس کے چھلکے پیس کر استعمال کرنے سے بدہضمی رفع ہوجاتی ہے اور پیٹ کی جلن کم ہوجاتی ہے۔ کینو کا چھلکا پانی میں اُبال کر دینے سے آنتوں کی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔کینو میں قدرتی طور پر وافر مقدار میں وٹامن سی، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن اے، تھائیمن، فاسفورس، فولیٹ اور پوٹاشیئم شامل ہوتا ہے ۔

امرود:

موسم سرما کا ایک اور پھل امرود ہے جس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے ، ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *