وزیراعظم کے جلد دورہ سعودی عرب کا اعلان

وزیراعظم کے جلد دورہ سعودی عرب کا اعلان

سعودی عرب کیساتھ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، یہ تعلقات کبھی خراب نہیں ہو سکتے، جلد دورہ کرنے کا ارادہ ہے: عمران خان

اسلام آباد ( یکم اکتوبر2020ء) وزیراعظم کے جلد دورہ سعودی عرب کا اعلان، عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، یہ تعلقات کبھی خراب نہیں ہو سکتے، جلد دورہ کرنے کا ارادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں اونچ نیچ کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات ٹھیک ٹھاک ہیں۔ ہمارے اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہو ہی نہیں سکتے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کا جلد سعودی عرب جانے کا ارادہ ہے۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نواز کو واپس لانے کے حوالے سے کہا ہے کہ جلد انہیں بھی واپس لے کر آئیں گے۔

نواز شریف کو واپس لانے کا پلان بنالیا، برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے انہیں بتائیں گے نواز شریف کو واپس بھیجیں، وہ مج-رم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کبھی کسی مج-رم کو ایسی اجازت نہیں دی گئی، ہم نے انسانی بنیادوں پر اجازت دی تاہم انہوں نے وہاں جاکر سیاست شروع کردی۔ نواز شریف پاکستان کیخلاف سازش کررہے ہیں، انہیں بھارت کی مدد حاصل ہے، وہ باہر بیٹھ پر فوج کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔ اسے واپس لانے کیلئے کسی دو طرفہ معاہدے کی ضرورت نہیں۔ نواز شریف کو جن عدالتوں سے ریلیف ملا وہ آج انہی پر حملے کررہے ہیں، وہ پہلے بھی پرویز مشرف کے ساتھ معاہدہ کرکے سعودی عرب گئے، نواز شریف بغیر پشت پناہی کے کچھ نہیں کرسکتا، وہ اپنا پیسہ بچانے کیلئے پاکستان کو بھی داؤ پر لگادے گا، یہ دوسرا الطاف حسین بن گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *