شہد سے علاج

سردیوں کا موسم جاری ہے اور ایسے میں جلد خراب ہونے کے ساتھ خشک اور کٹی پھٹی ہوتی ہے لیکن اگر آپ شہد کا استعمال کریں تو کریموں سے زیادہ فائدہ ہوگا.آئیے آپ کو اس کے چند فائدے بتاتے ہیں:دانوں کے لئےاگر آپ کیل مہاسوں اور دانوں کا شکار ہیں تو اس پر شہد لگانے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا.شہد کو روئی میں بھگوئیں اورمہاسوں پر لگائیں،20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں.

حلقوں کے لئے اگر آپ کی آنکھوں کے حلقوں کے نیچے حلقے موجود ہیں تو شہد لگانے سے یہ دور ہوجائیں گے.ایک جتنا شہد اور بادام کا تیل لیں اور انہیں مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لگالیں،صبح اٹھ کر تازہ پانی سے دھولیں. پھٹی ایڑھیوں اور جلدکے لئے پھی ایڑھیاں اور جلد نہ صرف بری لگتی ہیں

بلکہ ان کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس جسم میں داخل ہوتے ہیں.ایک چمچ سیب کا سرکہ اور شہد مکس کریں اور اسے پھٹی ہوئی جلد پر لگاکر 10منٹ بعد تازہپانی سے دھولیں. ریزر کے کٹ اگر شیو کے دوران جلد پر کٹ لگ جائیں تو کوئی آفٹر شیو لگانے کی بجائے شہد لگالیں، 10سے15منٹ بعد دھولیں.جلد کی تکلیف بھی دور ہوگی اور بیکٹیریا سے بھی بچ جائیں گے. بالوں کی چمک کے لئے اگرآپ بالوں کو چمکدار کرنا چاہتے ہیں

تو آدھا کپ شہد میں ایک چوتھائی زیتون یا ناریل کا تیل شامل کریں. اب اسے اپنے بالوں اور ان کی جڑوں میں لگائیں.20منٹ بعد دھولیں، ہفتے میں ایک بار استعمال سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *