162

شاہ فیصل کی زندگی کا دلچسپ واقعہ

ایک سرکاری دورے پر شاہ فیصل برطانیہ تشریف لے گئے۔ کھانے کی میز پر انتہائی نفیس کراکری کے ساتھ چمچ اور کانٹے بھی رکھے ہوئے تھے۔ دعوت شروع ہوئی۔ سب مدعوین نے چمچ اور کانٹے کا استعمال کیا لیکن شاہ فیصل نے سنت نبویؐ کے مطابق ہاتھ ہی سے کھانا تناول کیا۔ضیافت کے اختتام پر کچھ صحافیوں نے

شاہسے چمچ استعمال نہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔ شاہ فیصل نے کہا کہ میں اس چیز کا استعمال کیوں کروں جو آج میرے منہ میں ہے اور کل کسی اور کے منہ میں جائے گا۔ یہہاتھ کی انگلیاں تو میری اپنی ہیں۔ یہ تو ہمیشہ میرے ہی منہ میں جائیں گی۔ اس لیے میں اپنے ہاتھ سے کھانے کو ترجیح دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں