وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات

ایل اوسی پر بھارتی جارحیت اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت، ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ ذرائع

اسلام آباد ( 21 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایل اوسی پر بھارتی جارحیت اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *