جلدی اور اچھی جگہ رشتے کا وظیفہ

گلوب نیوز!لڑکیوں کے اچھے رشتے کے لئے بعض مرتبہ لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنی شادی کی عمر سے آگے بڑھ جاتی ہیں اور پھر رشتے نہیں آتے یا آتے ہیں تو اس قدر خراب ہوتے ہیں کہ اس ماحول میں لڑکی کا زندگی گزارنا جہنم سے کم نہیں ہوتا‘

ایسی صورت میں والدین کی پریشانی ان کو قبل ازوقت بوڑھا اور بیمار بنادیتی ہے۔ لڑکیوں کی جلد شادی اور اچھے رشتوں کیلئے یہ عمل مجرب ہے ، پابندی شرط ہے اگر اس عمل کی پابندی کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ لڑکی کا اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:

لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف (پارہ نمبر 12) مکمل تلاوت کرے‘ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔ اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب (پارہ نمبر21) کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔

یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہ کرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔ شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *