پاکستان کی وہ بستی جہاں کوئی عورت نہیں، مرد ایسے جانور کیساتھ رہتے ہیں کہ آپ کو یقین کرنا مشکل ہو جائے گا !!!

این این ایس نیوز!کراچی کا پوش علاقہ کلفٹن کوٹھی بنگلوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے لیکن یہاں پر ایک ایسی بستی بھی موجود ہے جس میں کوئی عورت نہیں ، مرد عارضی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں اور اونٹ کی سواری کرواناان کا پیشہ ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق ساحل کے قریب کلفٹن کے علاقے میں عارضی گھروں میں مقیم افراد کا طرز زندگی دوسرے لوگوں سے مختلف ہے ، یہاں کوئی عورت موجود نہیں جبکہ مرد اونٹوں کیساتھ رہتے ہیں ، پوری بستی میں جگہ جگہ اونٹ بندھے دکھائی دیتے ہیں ، یہاں کے بیشتر مکین اونٹ سجا کر صبح کام یعنی ساحل پر لوگوں کو اونٹ کی سواری سے لطف اندوز کرانے کیلئے نکل جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ کام دراصل 45سال قبل اکبر اقبال نے شروع کیا تھا جو محنت مزدوری کیلئے مانسہرہ سے کراچی آیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملا لیا، اب اکبر کی اگلی نسل کا اس کام پر کنٹرول ہے ۔ یہ بھی بتایاگیاکہ کام میں برے دنوں کے دوران فاقوں کی بھی نوبت آجاتی ہے جبکہ یہ بھی خدشہ سر پر رہتاہے کہ کسی بھی وقت انتظامیہ ساحلی علاقے سے رہائش ختم کرواسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *