دو بھائیوں کا شاندار کارنامہ، پاکستان کا پہلا حیران کُن خوبیوں والا ہیلی کاپٹر تیار

ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔!! دو بھائیوں کا شاندار کارنامہ، پاکستان کا پہلا حیران کُن خوبیوں والا ہیلی کاپٹر تیار

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ (ہلکا ترین) ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔پشاور کے مضافاتی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی سجاد احمد اور قاضی طفیل احمد نے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ہیلی کاپٹر بنانے کے حوالے سے قاضی سجاد احمد کے مطابق انہوں نے 1978میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے ۔قاضی سجاد کا کہنا ہے
کہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور یہ ہیلی کاپٹر 6 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے جب کہ ان کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر بھی یہ کام بخوبی کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی کہیں کم ہے ۔قاضی برادران کا تیار کردہ یہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ ہیں نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔ دوسری جانب پاکستانی خاتون انجینئر نے ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن بنا کر ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستانی ایرو اسپیس انجینئر سارہ قریشی لندن میں مقیم ہیں جنہوں نے ایرو اسپیس ڈائنامک میں ماسٹرز کی سند لی جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی کران فیلڈ یونیورسٹی سے ایرو اسپیس پوپلژن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *