خانہ کعبہ کی چھت پر چار لوگوں نے نماز پڑھی

خانہ کعبہ کی چھت پر چار لوگوں نے نماز پڑھی ، ان میں کونسا خوش نصیب پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہے؟ نام آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر ڈالے گ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)شیخ رشیدنےاپنی کتاب ’’ لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ کی رونمائی تقریب میں کہا ہے کہ انسان اگر یہ فیصلہ کرے کو اس نے کچھ بننا اور کچھ کرنا ہے خدا تب ہی مدد کرتا ہےجب وہ محنت کرتا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کپاس لگائیں اور گنا پیدا ہو جائے جو آپ بیج بوئیں گے و ہی اگے گا اللہ اس میں صرف برکت ڈالے گا میں پاکستان کے ان نوجوانوں کے لئے مثال ہوں میری پاکستان میں آج کوئی مثال نہیں میں سارے پاکستان کے سیاستدانوں کو سامنے رکھ کر کہتا ہوں کوئی میر ی طرح کا سیاسی ورکر نہیں جس کو اللہ نے اتنی عزت سے نوازا ہو،چار لوگوں نے خانہ کعبہ کی چھت پہ نماز پڑھی جن میں بھی شامل ہوں،14 وزارتیں کیں، کوئی آدمی یہ نہیں کہ سکتا کہ وزارت میں وہ نشان چھوڑا ہو جس سے نیب زندہ ہو،پاکستان تو کیا پوری دنیا میں بھی ایسا کوئی سیاستدان نہیں جو اس طرح داغ دھبے سے پاک رہا ہو ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا شیخ رشید کو پرکھنے کے لئے انکے مختلف سیاسی ادوار کو پرکھنا ہو گا ،شیخ رشید کی پیڑھی آئی تو بدقسمتی میں اس پیڑھی میں زیادہ تر لوگوں نے سسٹم کو کرپشن میں دھکیل دیا۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا شیخ رشید احمد کی لوگ بلائیں لیتے ہیں اوربلائیں دیتے بھی ہیں،شیخ رشید جنرل مشرف کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے تھے ،ذوالفقار علی بھٹو نے شیخ رشید کو قومی بدمعاش کا نام دیا،نواز شریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار سے ان کا تعلق رہا اور کسی کے بارےمیں کتاب میں برائی نہیں لکھی بلکہ دلچسپ واقعات لکھے ہیں ، نظامت کے فرائض اجمل جامی نے ادا کئے ۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر کسی روح کا سایہ ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کتاب رونمائی کی تقریب میں مقررین نے شیخ رشید کی سیاسی صلاحیتوں کو کھلے دل سے تسلیم کیا۔اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ شیخ رشید نے 40 سال قبل میرے پاکستانی سیاست میں آنے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی لیکن جب سے پاکستان آیا ہوں دل کمزور ہوگیاہے۔کتاب کے مصنف شیخ رشید نے کہاکہ لوگ میری پیش گوئیوں کا مذاق اڑاتے ہیں، آج انکشاف کر رہاہوں کہ مجھ پر کسی روح کا سایہ ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سمیت دیگر نے خطاب کیا اور شیخ رشید کی سیاسی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *