اگر آپ کے منہ سے بھی اکثر بدبو آتی ہے تو یہ خبرضرور پڑھ لیں

منہ کی بدبو ایک ایسی چیز ہے جس سے متاثرہ شخص خود تو آگاہ نہیں ہوتا لیکن جس شخص سے بھی وہ بات کرتا ہے اس کی جان پر بن جاتی ہے اور اس کے چہرے پر ناگواریت کے تاثرات سے متاثرہ آدمی کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے منہ سے بدبو آتی ہے۔ تاہم اب ایک ڈاکٹر نے کچھ ایسے طریقے بتا دیئے ہیں جن سے آدمی خود ہی معلوم کر سکتا ہے کہ اس کے منہ سے بدبو آتی ہے یا نہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ’دی بریتھ کمپنی‘ کے بانی ڈاکٹر ہیرالڈ کیٹز کا کہنا ہے کہ منہ کی بدبو کا مسئلہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتا ہے، ان لوگوں کو بھی جو باقاعدگی سے برش کرتے ہیں۔جن لوگوں کو اپنے منہ سے بدبو آنے کا شبہ ہو انہیں چاہیے کہ روئی لے کر اس سے اپنی زبان کو پونچھیں اور پھر اس روئی کو سونگھیں۔ اگر اس میں سے بدبو آئے تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی سانس بدبو دار ہے۔

اگر روئی رنگت زردی مائل ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں سلفائیڈ زیادہ مقدار میں پیدا ہو رہا ہے۔ڈاکٹر ہیرالڈ کا کہنا تھا کہ ”منہ کی بدبو معلوم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے ہاتھ کی پشت پر زبان سے چاٹیں اور پھر اسے 10سیکنڈ کے لیے خشک کرکے وہاں سے سونگھیں۔ اگر بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی زبان پر سلفر سالٹس موجود ہیں جن کی وجہ سے آپ کی سانس بدبودار ہو چکی ہے۔خلال کرنے والا دھاگہ دانتوں میں پھیر کراور اسے سونگھ کر بھی آپ خود میں اس مسئلے کی موجودگی کا پتا لگا سکتے ہیں۔“ڈاکٹر ہیرالڈ نے مزید کہا کہ ”منہ سے بدبو آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ منہ میں موجود بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی زبان میں جھریاں یا دراڑیں پڑی ہوئی ہوں تو یہ بیکٹیریا کی افزائش کے لیے بہترین جگہ ثابت ہوتی ہیں۔ ان جھریوں یا دراڑوں کو آپ آئینے میں دیکھ کر چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنی زبان کو جتنا ممکن ہو سکے منہ سے باہر نکال کر رکھیں اور اس کا آئینے میں مشاہدہ کریں۔منہ سے بدبو آنے کی جو دیگر بڑی وجوہات ہیں ان میں بہت زیادہ چٹ پٹے کھانے کھانا، سگریٹ نوشی اور زیادہ چائے یا کافی پینا شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *